دریائے سندھ، دریائے راوی اور دریائے چناب میں سیلابی صورتحال برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

دریائے سندھ
(فوٹو: آن لائن)

دریائے چناب، دریائے راوی اور دریائے سندھ سمیت ملک کے مختلف دریاؤں میں سیلابی صورتحال آج بھی برقرار ہے۔ دریائے چناب میں نچلے درجے کا جبکہ دریائے راوی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں سیلاب کم ہو کر نچلے درجے پر آگیا، خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 20 ہزار، قادر آباد میں 1 لاکھ 23 ہزار جبکہ تریموں پر 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک رہا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ کالا باغ پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 73 ہزار، چشمہ میں 3 لاکھ 13 ہزار جبکہ تونسہ بیراج کے مقام پر 3 لاکھ 64 ہزار کیوسک رہا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کے مطابق دریائے جہلم اور دریائے ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہوگیا جبکہ دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ جسٹر، بلوکی اور شاہدرہ کے مقامات پر دریائے راوی کے بہاؤ کو معمول کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر آباد میں نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ نارووال میں نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts