اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرتے ہوئے دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ شب کیا گیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کاکہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 97 پیسے کی کمی کردی گئی جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 297روپے 53پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
علاوہ ازیں حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 97پیسے فی لیٹر کی کمی کرتے ہوئے ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا جو آئندہ 1 ہفتے تک جاری رہے گا۔
دوری جانب حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 6روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے نتیجے میں پیٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی تاہم حکومت نے ڈیزل پر لیوی میں کمی کردی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیزل پر لیوی 77روپے 4 پیسے سے کم کرکے 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی جبکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








