مقبول ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ کو ایک بار پھر اپنی بولڈ ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ علیزے شاہ ماضی میں بھی اپنے بولڈلباس اور ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بیلے ڈانس کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ انتہائی تنگ شرٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ بیلے ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو شیئر ہونے کے بعد، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو ئی اور دیگر شوبز پیجز نے بھی اسے شیئر کیا۔
تاہم، ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے علیزے شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر فحاشی پھیلانے کا الزام عائد کیا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے علیزے شاہ کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں بھارت کی عرفی جاوید کے ہم پلہ قرار دیا، اور بعض افراد نے ان کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
ابراہیم علی خان کا بالی وڈ میں ڈیبیو ،فلم “نادانیاں” نیٹ فلیکس پر ریلیز ہو گی
کچھ نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ شاید نشے کی حالت میں ہیں، جبکہ کئی افراد نے ویڈیو دیکھ کر استغفار بھی کیا۔
چند مداحوں نے یہ تک کہا کہ علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے ذریعے بھارتی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ بعض لوگوں نے ان کی ڈانس ویڈیو دیکھ کر ان کے والدین اور پرورش پر سوال اٹھا لیا۔