کینیڈا میں بھارتی گلوکار کے بنگلے پرفائرنگ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈا میں بھارت کے معروف گلوکار گپی گریوال کے بنگلے پر فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کی ذمہ داری بھارتی گلوکار سدھوموسے والے کو قتل کرنے والے بشنوئی گینگ کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیاکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گلوکار گپی گریوال کا کینیڈاکے شہر وینکوور کے علاقے وائٹ راک میں ایک بنگلا ہے، جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لارینس بشنوئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ فائرنگ اس کے گینگ نے کی ہے۔

اس نے لکھاکہ ہاں جی ست شری اکال رام رام سبنو، آج وینکوور وائٹ راک ایریا میں گپی گریوال کے بنگلے پر فائرنگ لارنس بشنوئی گروپ نے کروائی ہے۔

لارینس بشنوئی نے لکھا کہ سلمان خان کو بہت بھائی بھائی کرتا ہے تو، بول اب بچائے تمہیں تیرا بھائی، اور سلمان خان کو بھی میسیج ہے کہ تمہیں وہم ہے کہ داؤد تمہاری ہیلپ کردے گا۔

کینیڈا میں پیسوں کیلئے باتھ روم بھی صاف کیے، انڈین پنجابی اداکار گپی گریوال

کوئی نہیں بچا سکتا تمہیں ہم سے، سدھو موسے والا کے مرنے پر بہت اوور ایکٹنگ کی ہے تم نہیں، تمہیں سب پتہ ہے کہ کون کون سے کریمنل بندوں کے ساتھ یہ ٹچ میں تھا۔

Related Posts