کون فائدہ اٹھائے گا 300 ارب روپے کی اسکیم کا؟ حکومت نے نئی شرائط جاری کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے 300 ارب روپے کی ایکسپورٹ فنانس اسکیم صرف ان کاروباروں کے لیے مختص کردی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی ہدایت پر کیے گئے فیصلے کے تحت زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے اہل ایس ایم ایز بھی آسان قرضوں کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

نئی پالیسی کے مطابق اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام کاروباروں کو ایس ایم ایز کی مقررہ شرائط اور تعریف پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔ نئے قرض لینے والوں کے لیے الگ کیٹیگری بھی ختم کردی گئی ہے، جس کے بعد انہیں بھی دیگر ایس ایم ایز کی طرح اہلیت کے معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایگزم بینک نے اسکیم میں شریک کمرشل بینکوں کو نئی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد چھوٹے کاروباروں کو مالی معاونت فراہم کرنا، ان کی پیداواری صلاحیت بڑھانا اور ملکی برآمدات میں اضافے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

Related Posts