گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 77 اور چیچہ وطنی کے صوبائی حلقے پی پی 203 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔
این اے 77 میں مسلم لیگ (ن) کے راشد بشیر ورک، مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر اور آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ انتخابی میدان میں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس نشست پر امیدوار نامزد نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار ہے جن کے لیے 333 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پی پی 203 چیچہ وطنی میں 7 امیدوار انتخابی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے اسد حنیف جٹ جبکہ اویس گجر، چوہدری شعیب، آصف سلطان، وحید کاٹھیا، عمر بشیر جٹ اور فرحان آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔
اس حلقے میں بھی تحریک انصاف نے انتخابی بائیکاٹ کر رکھا ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار انتخاب میں حصہ نہیں لے رہا۔
پی پی 203 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 122 ہے اور مجموعی طور پر 185 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ انتخابی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی 7 ریزروز بھی تیار رکھی گئی ہیں۔
گوندلانوالا پولنگ اسٹیشن پر عوام کا رش۔۔۔۔۔
#شیر_پہ_ٹھپہ https://t.co/vRfoMGDByD
— Zulqarnain Team CM Punjab PML(N) (@MuhammadMu13397) November 8, 2026
واضح رہے کہ این اے 77 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے محمود بشیر ورک جبکہ پی پی 203 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








