بحیرہ اسود میں ترکیہ کا بحری جہاز عملے سمیت لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بحیرہ اسود میں ترکیہ کا بحری جہاز عملے سمیت لاپتہ
بحیرہ اسود میں ترکیہ کا بحری جہاز عملے سمیت لاپتہ

ترکیہ کا کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود (بلیک سی) میں طوفان کی زد میں آکر عملے سمیت لاپتا ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاپتا ترک کارگو جہاز سے بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان میں پھنسنے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد سے بحری جہازعملے سمیت لاپتا ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے کافکا میٹلر نامی ترک کارگو جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12 افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق اتوار کی صبح جہاز کے کپتان نے رپورٹ کیا تھا کہ جہاز ترکیہ کے شمال مغربی صوبے زونگلوداک کی حدود میں ایرگلی کے پانیوں سے گزر رہا ہے۔

ٹیمیں بھی تیار ہیں جیسے ہی موسمی حالات مناسب ہوتے ہیں ٹیموں کو روانہ کردیا جائے گا۔ریسکیو اور تلاش کا کام شروع کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

پاکستانی نجی ایئر لائن نے چین کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا

حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں سمندری طوفان کے باعث لاپتا جہاز کی تلاش کیلئے ریسکیو کشتیوں کے روانہ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ تیز ہواؤں کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی تلاش کا کام شروع کرنا ممکن نہیں ہے۔

Related Posts