عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل 10 نومبر کو بھی کمی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں مزید نیچے آگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ابتدائی کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کے نرخ میں 24 سینٹ یعنی 0.23 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 92 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 35 سینٹ یعنی 0.40 فیصد گھٹ کر 86 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5.85 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد اس کے نرخ 31 اگست کے بعد کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








