نگران وزیر اعظم نے بھارت میں اقلیتوں کے استحصال کے متعلق ڈوزئیر لانچ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگران وزیر اعظم
الیکشن پی ٹی آئی چیئرمین کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں، نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھارت میں اقلیتوں کے استحصال کے متعلق ڈوزئیر لانچ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھارت میں اقلیتوں کے استحصال کے متعلق تفصیلی ڈوزئیر لانچ کردیا جس میں مسلمانوں، مسیحی برادری اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کے واقعات شامل ہیں۔

گوجرانوالہ، بچوں کو مفت تعلیم دینے والی سسٹر زیف نے عالمی ٹیچر ایوارڈ جیت لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈوزئیر لانچ کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ بھارت کے خلاف تفصیلی ڈوزئیر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو ایک اہم اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپر مشاق طیارے کی دبئی ائیر شو میں شرکت

دریں اثناء نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ رائے عامہ ہموار کرنے میں حکومت کا اہم کردار ہوتا ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں پالیسی سازی کے متعلق بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت کو جدید دور میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈوزئیر لانچ کیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستانی قوم کے پاس بہت صلاحیتیں ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بھارت خطے میں تنازعات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ 

 

Related Posts