کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 20.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہنے کی توقع ہے جہاں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔
پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخوا کے پشاور، کوہاٹ، دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، کرم اور باجوڑ میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، دالبندین، بارکھان، موسیٰ خیل، نوکنڈی اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، بھکر، لیہ، خوشاب اور سرگودھا میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








