گوجرانوالہ، بچوں کو مفت تعلیم دینے والی سسٹر زیف نے عالمی ٹیچر ایوارڈ جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوجرانوالہ میں سیکڑوں غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والی سسٹر زیف نے عالمی ٹیچر ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ سسٹر زیف کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی خاتون ٹیچر سسٹر زیف نے پیرس میں گلوبل ٹیچر ایوارڈ جیتا ہے۔ پاکستانی ٹیچر کو 130 ممالک کے ٹیچرز کے مقابلے میں پہلے انعام کا حق دار قرار دیا گیا۔ آبائی شہر میں واپسی پر سسٹر زیف کا بھرپور استقبال ہوا۔

پاک فضائیہ کے JF17 سپر مشاق طیارے کی پہلی بار دبئی ایئر شو میں شرکت

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ سسٹر زیف کو بچوں کو تعلیم دینے اور خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے کردار ادا کرنے پر پیرس میں واقع یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں گلوبل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سسٹر زیف نے ایوارڈ جیتنے کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی نژاد فلمساز نے امریکا کا گلوبل ایوارڈ حاصل کر لیا

سسٹر زیف کا نام 130 ممالک کے 7000 اساتذہ میں سے پہلے نمبر پر آنے کے باعث انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ سسٹر زیف پاکستان میں 200 سے زائد بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کم و بیش 6 ہزار خواتین کو ہنر مند بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

بعض پاکستانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سسٹر زیف نے 13 سال کی عمر میں اپنے گھر میں ہی ایک اسکول قائم کرلیا تھا۔ پاکستانی ٹیچر کو عالمی ٹیچر ایوارڈ دینے کا اہتمام یونیسکو اور عرب امارات کی سماجی تنظیم دبئی کیئرز نے مشترکہ طور پر کیا۔ 

Related Posts