پروازیں منسوخ، فضائی حدود بند ہونے کا خدشہ! امریکی شہری مشکل میں؟ اہم یدایات جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو'؛ فائل)

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں مقیم اپنے شہریوں کو ممکنہ مسلح حملوں کے پیش نظر محتاط رہنے اور سکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق حوثی گروپ کی جانب سے حملوں اور خطے میں امریکی سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی مبینہ ایرانی کوششوں کے باعث سکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہوسکتی ہے۔

جاری کردہ انتباہ میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ممالک میں جاری تازہ ترین سکیورٹی الرٹس پر نظر رکھیں اور مقامی حکام کی ہدایات کو ترجیح دیں۔

حکام نے سفری مشکلات کے خدشات سے بھی آگاہ کیا ہے۔ کشیدگی میں اضافے کے باعث پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور دیگر سفری سرگرمیوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔

امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل متعلقہ ملک کے لیے جاری کردہ حفاظتی ہدایات کا جائزہ لیں اور پروازوں سمیت اپنے سفری انتظامات سے متعلق تازہ معلومات حاصل کرتے رہیں۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ فوجی کارروائیوں کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں

Related Posts