کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 77 روپے، کیلا درجہ دوئم فی درجن کے 58روپے، سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 244 روپے فی کلو جبکہ سیب درجہ دوئم کے 219 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

Fruit Price List (1)

جاری کردہ فہرست میں موسمی درجہ اول کی قیمت109 روپے فی کلو جبکہ موسمی درجۂ دوم کی 81 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح چیکو درجۂ اوّل کی قیمت 115 روپے جبکہ چیکو درجۂ دوم کی قیمت 81روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts