نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے بہت امیدیں ہیں، وزیر اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan kamyab jawan
نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے بہت امیدیں ہیں، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے، نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے بہت امیدیں ہیں، پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کا خیال رکھا گیا ہے،چاہتے ہیں میرٹ پر چیکس تقسیم ہوں۔

کامیاب جوان پروگرام درخواست گزاروں میں چیکس تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن خواتین اور نوجوانوں کے قرض منظور ہوئے ہیں ان کیلئے دعا ہے کہ وہ کامیابی حاصل کریں اور مزید لوگوں کو بھی روزگار فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کیلئے میری تین آبزرویشن ہیں کہ اس پروگرام میں شفافیت برقرار رہنی چاہئے، نوجوانوں کے اعتماد پر پورا اترنا چاہئے اور نوجوان کو چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے آغاز کے لئے آسانیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ نوجوانوں نے صرف اس لئے حکومت کو آسان قرضوں کی درخواستیں دیں کہ انہیں حکومت پر اعتماد ہے، یہ بھی ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 90 ہزار خواتین نے بزنس پلان پیش کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکو سہولیات دے رہے ہیں، حکومت کا کام روکاٹیں ختم کرنا ہیں جو کاروبار کے راستے میں آتی ہیں۔ انہوں نے مثال دی کہ وہ جب برطانیہ پہلی دفعہ گئے تو دیکھا مانچسٹر کی ٹیکسٹائل کا کاروبار پر یہودیوں کی اجارہ داری تھی۔

ہمارے ملک سے چھوٹے کاروبار کرنے والے لوگ گئے دیکھتے دیکھتے 10 سالوں میں ٹیکسٹائل کا کاروبار پاکستانیوں کے ہاتھ آ گیا، یہ ہوتی ہے کامیابی۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب معاشروں میں اور پیچھے رہ جانے والے معاشروں میں فرق یہ ہوتا ہے کہ کامیاب معاشرے میں میرٹ، ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس معاشرے میں جذبہ ہوتا ہے وہ میرٹ کو فروغ دے کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کا چوتھاستون ہونے کی حیثیت سے میڈیا رائے عامہ قائم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو دیکھیں تو ہر شعبہ میں ٹاپ پر پاکستانی لوگ ملیں گے، وہ معاشرے محنت کا پھل دیتے ہیں، جب ہم نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں تو نئی سوچ کی بات کرتے ہیں جس میں میرٹ کو اوپر لا رہے ہیں، آن لائن سسٹم کے تحت میرٹ پر قرض فراہم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ کاروبار میں آسانی پیدا کر رہے ہیں ،چھوٹے اور درمیانی صنعت کو سب سے زیادہ آسانیوں کی ضرورت ہے، بڑے کاروبار والوں کے پاس مشکلات دور کرنے کیلئے بے پناہ وسائل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے نوجوانوں کیلئے سب سے کم سہولیات اور سب سے زیادہ مشکلات دی گئیں، ہماری کوشش ہے کہ آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں پاکستان ایک سال کے اندر 28 درجے اوپر گیا ہے۔

عمران خان کاکہناتھا کہ ہم نے اپنے کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کرکے یہ کامیابی حاصل کی ہے، میری اپنی پوری توجہ کاروبارمیں آسانیوں پر ہے، مزید آسانیاں پیدا کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری خواتین کو مواقع کی بہت ضرورت ہے جو پہلے نہیں کر سکے اب یقینی طور پر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت بہت بڑی صنعت ہے اس کی کامیابی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، پہلی دفعہ دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی کا پتہ لگ رہا ہے، ہمارے پاس ہوٹلز کم ہیں اس لئے اس پروگرام کے تحت بھی نوجوان چھوٹے ہوٹلز بنائیں گے، سیاحت کی واحد ذریعہ ہے جو پاکستان میں ڈالر کی آمد کو بڑھا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے مختلف حصوں میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں اور خواتین میں چیکس تقسیم کئے۔

Related Posts