ڈیری فارمرز نے ہتھیار ڈال دیے، دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ واپس

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 ڈیری فارمرز نے حال ہی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن  نے یکم جون سے  دودھ کی قیمت میں کیا گیا 10 روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجٹ 2023 میں کیا کچھ ہے، آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں

ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمد 10 جون سے کیا جائے گا، یعنی 10   جون سے  شہر میں دودھ  210 روپے فی کلو کی سابقہ قیمت پر فروخت ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے یکم جون کو  دودھ کی قیمت  ازخود 10 روپے فی لیٹر بڑھادی تھی اور اس سلسلے میں ماضی کے برعکس کمشنر کراچی کے ساتھ  کوئی اجلاس کیا گیا اور نہ ان سے اجازت لی گئی۔

خیال رہے کہ کراچی میں دودھ پہلے ہی مقررہ سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

Related Posts