لاہور:بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر عثمان شنواری ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے لیے ایک سے دوسری ٹیم میں ٹرانسفر ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ فاسٹ بالر آئندہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔
عثمان شنواری نے گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔ایونٹ کے قوانین کے مطابق اگر کسی ٹیم کی جانب سے اپنے کسی کھلاڑی کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہوتو پھر اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے