خود سے شادی کرنے والی لڑکی نے خود سے تنگ آکر خود کو طلاق دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خود سے شادی کرنے والی ایک خاتون 24 گھنٹے بعد خود ہی سے تنگ آگئی اور طلاق لے لی۔

 ارجنٹینا سے تعلق رکھنے و الی سوشل میڈیا اسٹار  صوفی میئور نے پہلے اعلان کیا کہ اس نے خود سے شادی کرلی ہے اور 24 گھنٹے بعد ہی کہا کہ میں مزید برداشت نہیں کرسکتی، اس لیے میں طلاق لے رہی ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوفی نے گذشتہ دنوں ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہوں نے عروسی لباس پہنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالیہ بھٹ بیوی سے بہتر ماں ہیں،رنبیر کپور

تصاویر کے ساتھ صوفی نے لکھا کی آج میری زندگی کے انتہائی پرجوش لمحات ہیں، میں نے شادی کا جوڑا خریدا اور خود سے شادی کرنے کے لیے خصوصی طور پر کیک بھی بنایا۔

صوفی کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل آئے اور صارفین نے اسے سستی شہرت کا طریقہ قرار  دیا جب کہ بعض نے اسے مبارک باد بھی دی اور اس کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

پوسٹ کے 24 گھنٹے بعد ہی صوفی نے پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسے مزید برداشت نہیں کرسکتی، میں طلاق کا معاملہ دیکھ رہی ہوں۔

نئی پوسٹ پر بھی صارفین نے مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیا، تاہم صارفین کا ردعمل جو بھی ہو صوفی نے اپنی پوسٹ کے ذریعے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ دیگر ذرائع ابلاغ میں بھی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

Related Posts