وزیر اعظم شہباز شریف چین کے 2 روزہ دورے کیلئے روانہ ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج چین روانہ ہو گئے ہیں جس کا مقصد پاک چین تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ہمسایہ ملک چین کا دورہ چینی ہم منصب لی کی کیانگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ اراکین اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔

حکومت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے دورہ چین پہنچیں گے۔ وزیراعظم اس سے قبل 16 ستمبر کو ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا کسانوں کیلئے 1800 ارب کے زرعی پیکیج کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں آج بیجنگ کیلئے روانہ ہورہا ہوں۔ 20ویں نیشنل کانفرنس کے بعد ان چند رہنماؤں میں شمولیت پر عزت افزائی محسوس کر رہا ہوں جنہیں دورۂ چین کی دعوت دی گئی۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج جب دنیا کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان اور چین بطور دوست اور شراکت دار ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورۂ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک سمیت دیگر بہت سے معاملات پر گفتگو ہوگی۔ سی پیک کا دوسرا فیز سوشیو اکنامک ترقی میں عوام کے معیارِ زندگی کو بلند کرے گا۔ چینی اقتصادی کرشمے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف چین کے دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کی کیانگ سے وفود کی سطح پر گفت و شنید کریں گے جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر گفتگو ہوگی۔ 

دورے سے قبل چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے چین کے دورے سے پاک چین تزویراتی تعلقات نئی گہرائیوں تک پہنچیں گے اور دو طرفہ تجارتی و کاروباری تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔

چینی گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ متعدد شعبوں میں دونوں ملکوں کا تعاون بڑھانے کے لئے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی کیانگ سمیت چین کی قیادت کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کہا کہ ہم ون بیلٹ ون روڈ کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے کردار میں اضافے کیلئے بھی چین کی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔

Related Posts