پاکستان میں کورونا کے 113 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ، 44مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ، 44مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 113نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 32 ہزار 266افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 384 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 9ہزار 406ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.20 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 61 ہزار 676 ہو گئی جبکہ کورونا کے 58مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 85 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14لاکھ 98 ہزار 486 جبکہ فعال کیسز 3 ہزار 396 ہوگئے۔  کورونا سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا۔

کورونا کے 5 لاکھ 78 ہزار 339 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 719، خیبر پختونخوا میں 2لاکھ 19 ہزار 798جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 783 افراد کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا۔

گلگت بلتستان میں 11 ہزار 753، بلوچستان میں 35 ہزار 512 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 43 ہزار 362افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جہاں وائرس کے 13ہزار 566مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 

پنجاب کے بعد سب سے زیادہ 8 ہزار 108 افراد سندھ میں کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو گئے۔ کے پی کے میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1 ہزار 25، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378جبکہ آزاد کشمیرمیں 792 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts