بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی اور شرمناک ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی اور شرمناک ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی اور شرمناک ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی اور شرمناک ہے جبکہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں اسے غیر آئینی اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ برادری کی خوشی کے موقعے پر بابری مسجد کا فیصلہ معنی خیز ہے۔شاہ محمود قریشی

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے شرمناک، غیر قانونی اور قابلِ نفرت فیصلہ دیا ہے جبکہ بابری مسجد فیصلے کے تحت مسلمانوں کو 5 ایکڑ متبادل اراضی دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ 2 روز قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ  دھرنے سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں ہے ،نواز شریف تشویش ناک حالت میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اشرافیہ نے بدترین کرپشن کرکے قوم کے پلیٹ لیٹس کم کئے،۔اشرافیہ لوٹا ہوا قوم کا پیسہ واپس کر دیں، ان کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں: دھرنے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری

Related Posts