پنجاب میں ضمنی الیکشن، ن لیگ کی انتخابی مہم مریم نواز کے سپرد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں ضمنی الیکشن کی تیاری کے لئے انتخابی مہم کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد کردی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا، پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، عبدالرحمٰن کانجو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مریم نواز تمام ضمنی حلقوں میں الیکشن مہم چلائیں گی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام ضمنی انتخاب میں عمران بیانیے کو مسترد کریں گی، کارکردگی کی بنیاد پر عوام مسلم لیگ کے امیدوار کو کامیاب کروائے گی۔

Related Posts