ورلڈ کپ 2011 نہ کھلا کر ٹیم مینجمنٹ نے میرے ساتھ زیادتی کی، شعیب اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2011 نہ کھلا کر ٹیم مینجمنٹ نے میرے ساتھ زیادتی کی۔

شعیب اخترکا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کو سیمی فائنل میں مجھے کھلانا چاہیے تھا۔ میرے ساتھ ٹیم مینجمنٹ نے 2011 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بہت زیادتی کی۔

انہوں نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ میرے پاس دو میچ رہ گئے تھے، میری خواہش تھی کہ پاکستان فائنل کھیلے، مجھے معلوم تھا بھارت پر پریشر ہے اور پاکستان پر کوئی پریشر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے کہا گیا کہ میں فٹ نہیں ہوں لیکن میچ سے قبل میں نے8 اوورز وارم اپ کے دوران کیے، میں اس میچ میں سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کے پیچھے پڑ جاتا۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اگر مجھے بھارت کے خلاف کھلایا جاتا تو بھارت پریشر میں ہوتا، پاکستان نے باآسانی بھارت کو 2011 کا ورلڈکپ سیمی فائنل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل کے دوران چھ، سات گھنٹے ڈریسنگ روم میں بہت مشکل سے گزارے، میں نے غصے میں ڈریسنگ روم میں چند چیزیں بھی توڑ ڈالی تھیں۔

مزید پڑھیں:تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 270 رنز کا ہدف

واضح رہے کہ 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔