برطانوی گلوکار کا اپنے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد پر اظہارِمسرت

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
برطانوی گلوکار اپنے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد پر خوش
برطانوی گلوکار اپنے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد پر خوش

برطانوی گلوکار ایڈ شیران نے اپنے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اور اہلیہ چیری سیبورن نے خفیہ طور پر دوسرے بچے کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق 31 سالہ گلوکار ایڈ شیران نے انسٹاگرام پر اپنے ہاں بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بچگانہ جرابوں کے سفید جوڑے کی تصویر بھی شیئر کی۔ برطانوی گلوکار کی بیٹی لائرا انٹارکٹیکا کی عمر 21ماہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ندا یاسر نے وزن کم کرنے کے لئے ڈائیٹ سوپ کی ترکیب شیئر کردی

اگست 2020ء میں ایڈشیران اور اہلیہ کے ہاں پہلی بیٹی نے جنم لیا۔ آج برطانوی گلوکار کے ہاں نئے ننھے مہمان کی آمد پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جانے لگے۔

برطانوی گلوکار اور اہلیہ نے مبینہ طور پر نئے ننھے مہمان کی آمد کے متعلق صرف اپنے قریبی اور رشتہ دار افراد کو ہی بتایا۔ ایڈ شیران کے ترجمان نے کہا کہ ایڈ اور چیری نے حال ہی میں ایک خوبصورت بچی کا استقبال کیا اور اب وہ بے حد خوش ہیں۔

ترجمان ایڈ شیران نے کہا کہ برطانوی گلوکار اور اہلیہ اپنی بڑی بیٹی لائرا کیلئے ایک چھوٹی بہن کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے میاں بیوی کی رازداری کا احترام کرنے کی بھی گزارش کی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

ایک جانب تو ایڈ شیران کے ترجمان نے میڈیا سے رازداری کا کہا جبکہ دوسری جانب ایڈشیران نے سوشل میڈیا پیغام میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری خود سنائی۔ ایڈ شیران کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان میں مزید اراکین کی شمولیت پر شکر گزار ہوں۔

ایڈشیران نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لڑکیوں سے کہیں بہتر ہوتی ہیں۔ ایک لڑکا ہونے کے ناطے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں۔ محسوس یہ بھی ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں بیٹی پیدا ہوئی اور ہم خوش قسمت تھے۔ 

Related Posts