پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میراں شاہ میں خود کش دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچے اور سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج نے دہشت گردوں کی طرف سے خود کش بم حملے کی تصدیق کردی۔ شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ خودکش بم دھماکے میں میراں شاہ میں ایک حوالدار سمیت 3اہلکار شہید ہوئے۔
جامعہ کراچی میں مسلح ڈاکوؤں نے طالب علم کو لوٹ لیا