دنیا بھر میں واٹس ایپ پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، اس کے ذریعے سے لوگ ایک دوسرے سے ویڈیو کال کرتے ہیں اور باآسانی کوئی بھی فائل ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے ایسے تمام لوگ جو کہ چاہتے ہیں فون میں آن لائن ہونے کے باوجود آف لائن نظر آئیں تو اب یہ ممکن ہوسکتا ہے۔
اس کیلئے آپ سب سے پہلے واٹس ایپ کی ایپلیکیشن کھولیں اور سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ کے آپشن کو منتخب کریں۔
وہاں سے پرائیویسی میں جا کر ’لاسٹ سین (Last Seen)کے آپشن کو کھولیں اور ’آن لائن اسٹیٹس‘ کو منتخب کریں پھر آپ کے سامنے تین آپشن نمودار ہوں گے۔
پہلا ایوری ون (EVeryone)، دوسرا کنٹیکٹس اونلی (Contacts Only)اور تیسرا نوباڈی (Nobody) یہاں سے آپ نو باڈی منتخب کریں گے تو آپ کا اسٹیٹس ہر کسی کے لیے آف لائن ہو جائے گا۔
اس کے بعد اگر آپ آن لائن بھی ہوتے ہیں تو دوسروں کو آپ کا اسٹیٹس آف لائن ہی نظر آئے گا۔