یہ یو ٹرن نہیں۔ شہباز شریف حکومت تنخواہ بڑھانے کے اعلان سے دستبردار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ یو ٹرن نہیں۔ شہباز شریف حکومت تنخواہ بڑھانے کے اعلان سے دستبردار
یہ یو ٹرن نہیں۔ شہباز شریف حکومت تنخواہ بڑھانے کے اعلان سے دستبردار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے بطور قائدِ ایوان اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کیا تاہم ن لیگی حکومت نے اپنے اعلان سے دستبردار ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یوٹرن نہ سمجھا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر خزانہ اور سینئر ن لیگی ماہرِ معیشت مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ یو ٹرن نہیں ہے کیونکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں دو ماہ قبل ہی بڑھائی گئی تھیں۔ اسلئے دوبارہ نہیں بڑھا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے حکومتی ضوابط، اسٹیٹ بینک ہفتے کے 6 دن اپنے امور انجام دیگا

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق مسائل حل کرے گی۔ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کردیا ہے۔ امید ہے اب کوئی الجھن نہیں ہوگی۔ 

 

خیال رہے کہ اس سے قبل نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے ملازمین کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے دور میں سال 22-2021 کے وفاقی بجٹ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ کی حد 20 ہزار مقرر کی گئی تھی۔

پیپلز پارٹی کی زیر قیادت صوبہ سندھ میں گزشتہ بجٹ میں ہی کم از کم تنخواہ کی حد 25 ہزار مقرر کردی گئی۔ نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تنخواہوں میں اضافے سمیت عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ 

Related Posts