وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سندھ بار کونسل نے آج صوبے بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کی جانب سے یہ بائیکاٹ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور وزیراعظم کی طرف سے قومی اسمبلی کی خلاف آئین تحلیل کرنے کے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ذوالفقار جلبانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر آئینی طریقے سے مسترد کی گئی جبکہ صدر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل بھی غیر قانونی ہے، جس پر سندھ بار کونسل عدالتوں کا بائیکاٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: علیم خان کی آڈیو لیک، وزیر اعظم، خاتونِ اول اور فرح خان پر سنگین الزامات