ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وجوہات جاننے کیلئے اقوامِ متحدہ سے رابطہ ہے۔ وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وجوہات جاننے کیلئے اقوامِ متحدہ سے رابطہ ہے۔ وزیر خارجہ
ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وجوہات جاننے کیلئے اقوامِ متحدہ سے رابطہ ہے۔ وزیر خارجہ

بیجنگ: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کانگو میں گر کر تباہ ہوگیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ ہم اقوامِ متحدہ سے رابطے میں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں امن مشن کی ذمہ داریاں نبھانے والے ان افسران اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کی قربانی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاک فوج کے 6 جوان و افسران شہید

ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کانگو میں اقوامِ متحدہ کے  امن و استحکام سے متعلق مشن میں ہمارے افسران شہید ہو گئے۔ ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی ہے۔ ہیلی کاپٹر کی تباہی پر تحقیقات کیلئے اقوامِ متحدہ سے رابطہ ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، المناک حادثے میں افسران اور جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

پاک فوج کے شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجرسعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔

Related Posts