لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم کا تبدیل کردیا جائے گا، جبکہ اسٹیڈیم کو کسی اسپانسر کا نام دیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نام کی تبدیلی کی وجہ خالصتاً تجارتی ہے اور اس میں سیاست کا کوئی لینا دینا نہیں، لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے اعزاز میں اس سٹیڈیم کا نام 50 سال قبل ان کے پر رکھا گیا تھا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ بورڈ متعدد اسپانسرز کے ساتھ بات چیت کررہا ہے، جن میں سے کوئی ایک اپنی مرضی کے مطابق اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا حق حاصل کر لے گا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے دیگر بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کے نام بھی ممکنہ طور پر اسپانسرز کی فہرست سامنے آنے کے بعد تبدیل کردیئے جائیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہم کچھ عرصے سے اس حوالے سے کام کر رہے ہیں، اور اسپانسرز کا جواب تسلی بخش مل رہا ہے۔ ایک بار جب ہم لاہور کے اسٹیڈیم کے لیے ڈیل کو حتمی شکل دے دیں گے تو قذافی کا نام مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا، ان کی جگہ ایک اسپانسر کا نام رکھ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، بے جان وکٹ بنانے پر وسیم اکرم کی پی سی بی پر تنقید

واضح رہے کہ 1959 میں اسٹیڈیم کے قیام کے وقت اس اسٹیڈیم کا نام لاہور اسٹیڈیم رکھا گیا تھا لیکن 1974 میں اس کا نام تبدیل کر دیا گیا جب لیبیا کے سابق صدر نے او آئی سی کانفرنس کے دوران لاہور میں تقریر کی تھی۔

Related Posts