ق لیگ حکومت کو بلیک میل کررہی ہے، شیخ رشید کاالزام، مونس الٰہی کا منہ توڑ جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed moonis elahi clash

لاہور :وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانچ سیٹوں والی مسلم لیگ (ق) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کم سے کم ووٹ رکھنے والے وزیراعلیٰ کی سیٹ کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں، حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے ٹویٹر پر بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید ق لیگ کے بڑوں سے مالی تعاون حاصل کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:مقصود چپڑاسی کے بارے میں شہباز شریف بہتر بتاسکتے ہیں۔ شیخ رشید

مونس الٰہی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں شیخ رشید کا احترام کرتا ہوں لیکن وہ بھول گئے ہیں کہ وہ اپنی طالب علمی کے دوران اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے بڑوں سے پیسے لیتے تھے۔‘‘

واضح رہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ چکا ہے اور اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومت کے اتحادی بھی عمران خان کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

Related Posts