مقصود چپڑاسی کے بارے میں شہباز شریف بہتر بتاسکتے ہیں۔ شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will not allow any militia to take law into its hands: Sheikh Rasheed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے بارے میں شہباز شریف ہی بہتر بتاسکتے ہیں کیونکہ وہ اُن کا قریبی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ ریشد نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اُسی تنخواہ پر کام کرے گی، ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہوگا کیونکہ آخر میں اپوزیشن نے ہارنا ہے اور بعد میں ہمیں تنگ کیے رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حکومت 5 سال پورے کرے گی اور تحریک عدم اعتماد بُری طرح ناکام ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے،ایسا نہ ہو کہ ایک سال کی بجائے 10 سال انتظار کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی زبان اُن کی ذہنی کیفیت کا پتہ دیتی ہے۔ شازیہ مری

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے 7 روز قبل پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن و امان کا کوئی گلہ نہ رہے،فوج کو بھی بلا سکتے ہیں لیکن اس کی نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی۔

شیخ رشید نے کہا کہ انصار السلام،بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیاء سمیت کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،مولانا فضل الرحمن سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر مولانا غفور حیدری نے بھی فلائٹ میں مجھ سے یہی گلہ کیا ہے۔

Related Posts