قمبر شہداد کوٹ پولیس مقابلہ، اطہر متین کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قمبر شہداد کوٹ پولیس مقابلہ، اطہر متین کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہلاک
قمبر شہداد کوٹ پولیس مقابلہ، اطہر متین کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہلاک

کراچی: لاڑکانہ ڈویژن کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران معروف صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جاں بحق صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم مارا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پولیس مقابلہ قمبر شہداد کوٹ میں ہوا۔ ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سینئر صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل خضدار سے گرفتار

سندھ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم کی فائرنگ کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم نے نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اطہر متین پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا دوسرا ساتھی کچھ روز قبل گرفتار ہوا تھا۔ اطہر متین کے قتل میں ملوث ہلاک ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔ ہلاک ملزم عادی مجرم ہے جس کے خلاف پہلے ہی 13 مقدمات درج ہیں۔

اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کے خلاف زیادہ تر مقدمات موٹر سائیکل اور کار چوری کے متعلق ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts