جرمنی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پوسٹ پر 2 فلسطینی صحافی نوکری سے برطرف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two Palestinian journalists fired for showing Jewish atrocities in Germany
Two Palestinian journalists fired for showing Jewish atrocities in Germany

جرمنی: اسرائیل کے مظالم سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مواد پوسٹ کرنے پر 2 فلسطینی صحافیوں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی کے نشریاتی ادارے ‘ڈی ڈبلیو’ میں کام کرنے والے فلسطینی صحافیوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسرائیل کے مظالم سے متعلق پوسٹ کی تھی، جس کو حیران کن طور پر یہودی مخالف پروپیگینڈا کہتے ہوئے، دونوں صحافیوں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں فلسطینی صحافیوں کو انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیا، جبکہ اسرائیلی مظالم کے خلاف کی جانے والی پوسٹ 2014 کی تھی، جس میں صحافیوں نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر شدید تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منجمد اثاثوں کو بحال نہ کیا گیا توامریکا سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے،افغان طالبان

تاہم اس پوسٹ کو یہودی مخالف پروپیگینڈا قرار دیتے ہوئے  ’اینٹی سیمیٹزم‘ کی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

Related Posts