اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے، بوڑھی ماں اور بہن کو بھی تنگ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے انکی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کاکشمیر میں راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، مشعال ملک