اسٹاک مارکیٹ میں 148 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 148 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 148 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 148 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر منفی رجحان کا مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز کاروباری برادری نے سرمایہ کاری میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ توجہ اسٹاکس فروخت کرنے پر دی۔ مختلف کمپنیوں کے شیئرز میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 91.94پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ 148 اعشاریہ 52 پوائنٹس گر گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 44 ہزار 118 اعشاریہ 39 کی سطح پر آگیا۔ مجموعی طور پر مارکیٹ 0.34فیصد گری۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 44100پوائنٹس سے بڑھ کر44200پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز کاروباری تیزی کے سبب 55.74فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو  کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔فوڈز، بینکنگ، پراپرٹیز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی۔ 

Related Posts