سننے بولنے سے محروم 14 سالہ لڑکی سے شادی کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے چوٹا لاہور میں پولیس نے 14 سالہ سماعت اور گویائی سے محروم لڑکی سے مبینہ طور پر شادی کی کوشش کرنے والے 70 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حبیب الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی ایس پی چوٹا لاہور فضل شیر خان نے بتایا کہ لڑکی کی والدہ کی اطلاع پر پولیس اور خواتین اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گھر کا دورہ کیا، جہاں لڑکی کی کم عمری اور معذوری کی تصدیق ہوئی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ مبینہ طور پر شادی میں سہولت کاری کرنے والے دیگر افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق سامنے آئیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts