کے الیکٹرک نے 27 اگست 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں مرمتی کام (Maintenance Shutdown) کے باعث کئی گھنٹوں کی شیڈول بجلی بندش کا اعلان کردیا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق شہر کے متعدد فیڈرز پر صبح سے شام تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاکہ مرمت اور ضروری تکنیکی کام مکمل کیے جاسکیں۔
بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ڈیفنس فیز 10، علیم آباد، الوطن، آرمی پروف رینج، باب العلم، بزنس سینٹر، کلیٹن کوارٹرز، کاٹن ایکسچینج، جناح ٹاؤن کے مختلف فیڈرز، حبیب فاؤنڈیشن، ہریانہ کالونی اور اقراء کمپلیکس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کے ڈی اے سینٹر ویو، کے ڈی اے اسکیم ون، لبنیٰ فارم، مدینہ کالونی، میڈیکو آر ایم یو، نورانی مسجد آر ایم یو، اوشن لان، پوسٹ آفس سوسائٹی، ساسی ہوم، سی ویو 12، اسٹیشن روڈ، یونیورسل ہائٹس سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
کے الیکٹرک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی متوقع بندش کے پیش نظر اپنے روزمرہ کے امور پہلے سے ترتیب دے لیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








