62 ہزار مریض زیر علاج، ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے پریشان کن اعداد و شمار جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں ایچ آئی وی (HIV) سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں متاثرہ بچوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی کے 62 ہزار مریض زیر علاج ہیں، جن میں بچوں کا تناسب تقریباً 12 فیصد بنتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے، جہاں تقریباً 4 ہزار 200 بچے رجسٹرڈ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے غذائی معاونت اور علاج کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے عالمی اداروں سے تعاون طلب کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP)، عالمی ادارہ صحت (WHO) اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے معاونت کی درخواست کی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو بروقت علاج، مناسب خوراک، طبی نگہداشت اور معاشرتی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کی زندگی کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔

Related Posts