فائیوای لائحہ عمل ملک کی معاشی ترقی یقینی بنائے گا،مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فائیو ای لائحہ عمل ملک کی معاشی ترقی یقینی بنانے کیلئے تقدیر بدلنے کا حامل ثابت ہو گا۔

اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ فائیو ای لائحہ عمل برآمدات، ای پاکستان (آبی و غذائی تحفظ) ماحولیات، توانائی اور ایکوئٹی (پاکستان کی مالی حالت کی بہتری) پر مشتمل ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سستی اور بلاتعطل توانائی کی فراہمی سے بھی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور معیشت میں بہتری آئے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس لائحہ عمل کے تحت برآمدات میں اضافے کے ذریعے کاروبار اورروز گارکے مواقعوں کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری اور بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے سے بھی پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

مزید پڑھیں:مالی سال 24-2023 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ سالانہ مجموعی قومی پیداوار کے مالیاتی خسارے کو چار اعشاریہ نو سے کم کر کے چار اعشاریہ چھ تک لانا موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

Related Posts