چین سے ریلوے کی 46 جدید، خوبصورت مسافر بوگیاں پاکستان پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان ریلوے نے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید خطوط پر استوار 46 بوگیوں کی پہلی کھیپ چین سے برآمد کرلی جو کہ جدید سہولات سے آراستہ ہیں۔

کراچی بندرگاہ پر پاکستان ریلوے نے چین سے درآمد کی گئی بوگیوں کی پہلی کھیپ حاصل کرلی ہے، جدید سہولیات سے آراستہ کوچز میں فری وائی فائی، چارجنگ سویچز، ایل ای ڈی سمیت معذور افراد کے لیے بیت الخلا کی سہولت بھی موجود ہے۔

چین سے 230 میں سے 46 بوگیاں کراچی پہنچادی گئی ہیں جبکہ بقیہ بوگیاں پاکستان اسپئیر پارٹس خود سے تیار کرے گا۔ یکم دسمبر سے اِن بوگیوں کا ٹرائل شروع کردیا جائے گا۔

اسسٹنٹ جی ایم پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے کہا کہ آج پاکستان کی تایخ کا یادگار دن ہے، 46 جدید سہولیات سے آراستہ کوچز پہنچ گئی ہیں، یہ پاکستان اور چائنا کے بہترین تعلقات کی مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سے اچھا چاول مل سکتا ہے تو کسی اور سے کیوں درآمد کریں، صدر آذربائیجان

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اگست 2021 میں ہوا، 230 کوچز چائنا سے لینے کا کنٹریکٹ ہوا، مستقبل میں ہم را مٹریل سے پاکستان میں بنائیں گے، یہ کوچز 160 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پہلی بار معذور افراد کے لیے اسپیشل وش رومز بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا، چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں گی، اکنامی اوراے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گے ہیں۔