جب پاکستان سے اچھا چاول مل سکتا ہے تو کسی اور سے کیوں درآمد کریں، صدر آذربائیجان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باکو: آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ جب ہمارے برادر ملک پاکستان سے ہمیں اعلیٰ معیار کا چاول مل سکتا ہے تو کسی اور سے چاول کیوں درآمد کریں؟

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ پاکستانی چاول کی آذربائیجان درآمد پر 5 سال کے ٹیکس استثنٰی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہونے والی دو ملاقاتوں کا نتیجہ ہے، جب ہمارے برادر ملک سے اعلی معیار کا چاول مل سکتا ہے تو ہم کسی اور جگہ سے چاول کیوں درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ خطے کو جوڑنے کا بہت بڑاموقع فراہم کرتی ہے، اس بندرگاہ کو ہمارے انفراسٹرکچرسے جوڑنا کوئی بڑی بات نہیں، خطے کو باہم ملانے سے تجارت کے نئے امکانات پیدا ہوں گے لیکن اس کے لیے تمام ممالک کو مل کر مخلصانہ تعاون کی بنیاد رکھنا ہوگی۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وسطی راہداری کے ساتھ جیو پالیٹکس ، سیکیورٹی اینڈ انوائرنمنٹ کے موضوع پر منعقدہ عالمی سیمینار سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کو بھائی اور قریبی دوست قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

اسٹیٹ بینک نے گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستانی چاول پر ٹیکس استثنی کی منظوری پر آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کا شکر گزار ہوں، دونوں برادر ممالک سڑک، ریل اور گوادر بندرگاہ کے ذریعے اقتصادی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔