جرائم کی سرپرستی، کراچی پولیس کے 30افسران کی بطور ایس ایچ او تعیناتی پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، 30 پولیس افسران پر جرائم کی سرپرستی کا الزام، بطور ایس ایچ او تعیناتی بند
کراچی، 30 پولیس افسران پر جرائم کی سرپرستی کا الزام، بطور ایس ایچ او تعیناتی بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں 30 پولیس افسران پر جرائم کی سرپرستی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے باعث پولیس چیف نے مذکورہ افسران کو ایس ایچ او تعینات کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے 30 تھانیداروں پر ایک سال کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے مذکورہ افسران کی فہرست جاری کردی جو آئندہ 12 ماہ تک ایس ایچ او تعینات نہیں کیے جاسکیں گے۔ سابق تھانیداروں پر چھالیہ کی اسمگلنگ، پانی کی غیر قانونی فروخت اور منظم جرائم کی سرپرستی کے سنگین الزامات عائد ہیں۔

نوکری سے برطرف 3 تھانیداروں کو بھی فہرست کا حصہ بنا دیا گیا۔ کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے شہرِ قائد میں عرصۂ دراز سے تعینات 30 تھانیداروں پر اگلے 1 سال کیلئے ایس ایچ او لگائے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔سابق ایس ایچ او موچکو محمد وسیم، رفیق علی مغل اور ایس ایچ او چاکیواڑہ ایوب سومرو بھی فہرست میں شامل ہیں۔

پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پرویز علی مٹھانی، آغا محمد اسلم، نصرت حسین شیخ، انسپکٹر عبید اللہ، وسیم احمد صدیقی، محمد غیور، جاوید احمد بروہی، عبدالرسول سیال، عبداللہ بھٹو، اکبر نیاز رائے، عامر حسین، احمد خان نیازی، محمد اسلم خان، اشرف جان، منصور علی خان اور اے ڈی چوہدری بھی فہرست میں شامل ہیں۔

باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق کامران عشر، ارشد حسین، فرحان سرور، شمشاد چاچڑ، سلیم خان اور سید راشد حسین بھی پابندی کی زد میں آگئے جبکہ ملازمت سے برطرف سابق ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سب انسپکٹر یونس خٹک، ایس ایچ او رضویہ سید راشد علی اور فرخ شہر یار بھی فہرست کا حصہ بن گئے۔

تمام ایس ایچ اوز پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یونس خٹک کو منشیات فروش سے 30 لاکھ روپے رشوت کے باعث برطرف کردیا گیا۔ فرخ شہریار سینئر افسر کے خلاف رپورٹ بنانے پر نوکری سے برطرف ہوئے۔ ایس ایچ او رضویہ راشد علی کو مبینہ غفلت برتنے پر عہدے سے برطرفی اور ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

دیگر 27 افسران پر منظم جرائم سمیت منشیات فروشوں کی مبینہ سرپرستی اور زمینوں پر غیر قانونی قبضوں سمیت دیگر سنگین جرائم کی روک تھام میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔ شہر کے تینوں اضلاع کے ڈی آئی جیز کو افسران پر لگائی گئی پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن ارسال کردیا گیا۔ تمام افسران آئندہ 12ماہ تک ایس ایچ او تعینات نہیں ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 9 دہشتگرد گرفتار

Related Posts