مستونگ: خراسانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مستونگ: خراسانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق ہو گئے
مستونگ: خراسانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے خراسانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 3 محنت کش مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خراسانی میں 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب رات گئے پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدور رگ مشین اور ٹیوب ویل لگانے کا کام کر رہے تھے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں جاں بحق افراد کا تعلق رحیم یار خان سے تھا جنہیں نامعلوم وجوہات کے باعث فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیاجاسکا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے شہرِ قائد میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا جبکہ پولیس مقابلے کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک اور 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔

 سی ٹی ڈی نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد کو ہلاک کیا جبکہ 5 کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد دھماکا خیز مواد، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں:  بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 1 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

Related Posts