کراچی میں سردی کے دوران بٹیر، کیکڑے اور جھینگے کے سوپ کا لطف اٹھائیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سردی کا موسم آج کل عروج پر ہے، کل سے سردی کی نئی لہر شروع ہونے والی ہے، اس لیے ہم نے رواں موسم کے دوران سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے بٹیر، کیکڑے اور جھینگے کے سوپ کا انتخاب کیا ہے۔

شہرِ قائد میں سردیوں کے دوران چکن سوپ اور کارن سوپ سب سے زیادہ عام ملتا ہے تاہم بٹیر کا سوپ ایک منفرد ڈش ہے۔ رواں موسم کے دوران ہمارے بتائے گئے 3 منفرد سوپ ضرور استعمال کریں۔

بٹیر کا سوپ ۔دعا ریسٹورنٹ

جب ہم نے بٹیر کے سوپ کی تیاری کے بارے میں سوال کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ سب سے پہلے بٹیر کے سوپ کی تیاری کیلئے یخنی نکالی جاتی ہے۔ بٹیر کے سوپ میں مختلف منفرد قسم کے مصالحہ جات استعمال کیے جاتے ہیں۔

مزیدار بٹیر کے سوپ کی تیاری میں پیاز اور گاجر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ سردیوں کے دوران یہ سوپ زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ کراچی میں صارفین کے مطالبے پر بنایا گیا بٹیر کا سوپ 450 روپے فی کپ دستیاب ہے۔

کیکڑے کا سوپ۔کیماڑی سی فوڈز

جب ہم نے کیکڑے کے سوپ کے بارے میں کیماڑی سی فوڈز سے دریافت کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ کیکڑے کو صاف کرنے کے بعد ابالا جاتا ہے اور ترکیب کے مطابق اجزاء شامل کرتے ہیں۔ 1 سے 2 گھنٹے تک اسے گاڑھا کیا جاتا ہے۔ 

کیماڑی سی فوڈز والوں کے مطابق کیکڑے کا سوپ سردیوں کے دوران عوام میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور لوگ دیگر سوپ کی بہ نسبت اسے ترجیح دیتے ہیں۔ سانس کے مریض اسے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ایک کپ کی قیمت 250 روپے رکھی گئی ہے۔

دعا ریسٹورنٹ۔ جھینگے کا سوپ 

سب سے آخر میں ہم نے جھینگے کے سوپ کے متعلق گفتگو کی۔ ہمیں بتایا گیا کہ جھینگے کے سوپ میں نمک، سفید مرچ اور مختلف چٹنیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ جھینگا گرم ہونے کے باعث سردیوں کے دوران صارفین کو زیادہ مرغوب رہتا ہے۔

جھینگے کے سوپ کا ایک کپ 350 روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ دعا ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ ہم جھینگے کے ساتھ ساتھ مچھلی کا بھی کام کرتے ہیں تاہم جھینگے کے سوپ کی طلب سردیوں میں بہت بڑھ جاتی ہے۔ ہمارے پاس جھینگا بہت فریش حالت میں آتا ہے۔

Related Posts