کراچی کے اسپتال غیر محفوظ، ماں کی گود سے 2ماہ کی بچی اغواء

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2-month girl abducted in Karachi hospital

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بہادر آباد سے دو ماہ کی بچی اغوا ہوگئی،مقامی اسپتال میں دواء لینے کیلئے آنیوالی خاتون سے نامعلوم اغواء کار عورت بچی لیکر غائب ہوگئی۔

بچی کی والدہ نجی اسپتال سے دوائی لینے آئی تھی، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میری بیٹی ہما رو رہی تھی تو میں دودھ پلانے کی کوشش کر رہی تھی، بچی کے رونے پر اغواء کار خاتون نے مجھ سے بچی کو لے لیا۔

ہماکی والدہ کا کہنا ہے کہ اغوا کار خاتون نے باتوں میں لگا کر مدد کرنے کے غرض سے ہما کو اپنے گود میں اٹھایا، جب ہم اٹھ کے جانے لگے تو اغوا کار خاتون نے کہا میں بھی آگے تک ساتھ ہی چلتی ہوں۔

تھوڑا سے آگے جانے کے بعد اغوا کار خاتون ہما کو لیکر غائب ہو گئی، واقعے کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا،پولیس واقعے کے مختلف پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں اس سے پہلے بھی بچوں کو اغواء کرنے کی وارداتیں رونما ہوتی رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اسپتالوں میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آسکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے تفتیش شروع کردی ہے اسپتال میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کے بعد جلد بچی کو بازیاب کروالیا جائیگا۔

Related Posts