مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 199واں روز، گرفتاریاں اور تشدد جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 199واں روز، گرفتاریاں اور تشدد جاری
مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 199واں روز، گرفتاریاں اور تشدد جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا  بد ترین کرفیو آج 199ویں روز میں داخل ہوگیا جس کے دوران بھارتی فوج کا مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم، گرفتاریاں اور تشدد جاری ہے۔

عالمی برادری کی  وحشت ناک خاموشی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر پر عائد غیر انسانی پابندیوں اور قتل و غارت کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے جس کے دوران  894 بچے شہید ہو چکے ہیں جبکہ آج متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی فوج کا غیر انسانی کرفیو اور بد ترین لاک ڈاؤن مقبوضہ وادی کا رابطہ پوری دنیا سے منقطع کرنے کا باعث ہے جس کا سبب مواصلاتی نظام کی مسلسل بندش، ٹیلیفون، انٹرنیٹ اور موبائل فون پر پابندیاں ہیں۔

غاصب بھارت کی طرف سے عائد پابندیوں، ظلم و ستم اور جبر و استبداد کا سلسلہ بھی ہر گزشتہ روز کی طرح جاری ہے جبکہ اس دوران مظلوم کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ، ظلم و تشدد اور قتل و غارت بھی اسی طرح جاری ہے۔ 

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے جبکہ کرفیو کے دوران کھانے پینے کی چیزیں، اشیائے ضروریہ اور زندگی بچانے والی ادویات کی شدید کمی ہے۔

کشمیر کے تمام علاقوں میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور سڑکیں مسلسل سنسان اور ویران نظر آتی ہیں جبکہ پابندیوں کے باعث عوام گھروں میں محصور  ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان نے کہا  کہ مسئلۂ کشمیر عرصۂ دراز سے عالمی ادارے کے ایجنڈے پر موجود ہے جبکہ خود ارادیت کے بنیادی حق کے لیے کشمیریوں کی امیدیں اقوامِ متحدہ سے وابستہ ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران افغان امن عمل، مہاجرین اور مسئلۂ کشمیر کے معاملات زیرِ غور آئے۔

مزید پڑھیں:  کشمیریوں کی امیدیں اقوامِ متحدہ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعظم 

Related Posts