سبی میں یومِ یکجہتئ کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ، 16 افراد زخمی ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سبی میں یومِ یکجہتئ کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ، 16 افراد زخمی ہوگئے
سبی میں یومِ یکجہتئ کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ، 16 افراد زخمی ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم دہشت گردوں نے یومِ یکجہتئ کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یومِ یکجہتئ کشمیر کی ریلی مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے جاری تھی کہ اس دوران سبی میں عوام کے قافلے پر دسبی بم حملہ کیا گیا۔

دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 16 افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پولیس سے بدتمیزی اور غلط نمبر پلیٹ، نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر گرفتار

Related Posts