کرتار پور گردوارے میں 10ویں گروگوبند سنگھ کے جنم دن (سالگرہ) کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گردوارہ کرتارپور میں 10ویں گروگوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔
وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے۔
معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور روشن خیال ملک ہے جہاں اقلیتی برادری آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکتی ہے۔
گردوارہ کرتار پور میں سکھ مذہب کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔سینکڑوں کی تعداد میں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔ pic.twitter.com/GHzppnOdAE
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 6, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرتارپور راہداری امن و آشتی اور محبت کی راہداری ہے۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت اور سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی سے ایک مثبت پیغام گیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب لوگ بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں سانس لیتے ہیں اور ملک کی ترقی و تعمیر میں شراکت دار ہیں۔
کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں شراکت دار ہیں۔ pic.twitter.com/oSGhBuJjJM
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 6, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی سکھ برادری کی دو نمائندہ تنظیموں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام پر لائف ٹائم ایوارڈ دے دیا۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے سٹی ہال میں 21 نومبر کو ہونے والی تقریب کی میزبانی سکھ فیڈریشن برطانیہ اور لندن رکنِ اسمبلی ڈاکٹر اونکار سہسوتا نے میئر لندن کے ہمراہ مشترکہ طور پر کی۔
مزید پڑھیں: برطانوی سکھ برادری کا لائف ٹائم ایوارڈ وزیر اعظم کے نام