انسانی زندگیوں کو خطرہ کم نہ ہوسکا، دنیا بھر میں کورونا سے اموات 40 لاکھ سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Global COVID-19 death toll exceeds 4 million

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:دنیا بھر میں ویکسی نیشن کے باوجود کورونا سے انسانی زندگیوں کو خطرہ کم نہ ہوسکا، موذی وباء نے 40 لاکھ سے زائد زندگیا چھین لیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کی دوسری، تیسری اور چوتھی لہر کے دوران اموات کا سلسلہ جاری ہے، برطانیہ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فرانس میں کئی ماہ سے نافذ رات کا کرفیو 20 جون سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی 8 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزبرطانیہ میں فروری کے بعد سے اب تک کے ریکارڈ9 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:امارات میں کوروناکیسز میں اضافہ،ماسک پہننے اورویکسین لگوانے کی ہدایت

ایک تحقیق کے مطابق بھارتی ڈیلٹا ویرنٹ کے باعث مئی کے بعد سے انگلینڈ میں انفیکشن میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب فرانس میں کئی ماہ سے نافذ رات کا کرفیو 20 جون سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی 8 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 ہزار مریض سامنے آگئے جبکہ مزید 2542افراد جان سے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب، کیرالا اور یو پی سمیت متعدد بھارتی ریاستوں میں پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا جبکہ آگرہ کا تاج محل بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

ادھر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جمعے سے پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیا گیا ہے، شہری اپنے گھر سے پچیس کلو میٹر دور کا سفر کرسکیں گے، کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔

Related Posts