پاکستان کی مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ جاری کمی کا سلسلہ بالاخر تھم گیا ہے اور بازار میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا 1201 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 1 ہزار 101 روپے اضافے سے 3 لاکھ 32 ہزار 787 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی صرافہ بازار مں چاندی کے نرخ میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 5 ہزار 878 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 17 روپے اضافے سے 5 ہزار 39 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 4009 ڈالر کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ فی اونس چاندی صفر اعشاریہ 20 فیصد مہنگی ہوکر 54 ڈالر کی ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








